تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پی ٹی آئی سے ناراض چھینہ گروپ کا پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان

حکومتی اتحاد کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی سے چھینہ گروپ نے ملاقات کرکے حمایت کا اعلان کردیا

پنجاب میں حکومت سازی کیلیے حکومتی اتحاد کیلیے بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور چھینہ گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے حکومت کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

جمعے کے روز وزارت اعلیٰ کیلیے حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے چھینہ گروپ کے 14 اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور وزارت اعلیٰ کیلیے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں غضنفرعباس، چھینہ عامر، عنایت شاہانی، علی رضا خاکوانی اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن، گلریز افضل، خواجہ داؤد، سردارمحی الدین کھوسہ، کرنل غضنفرعباس شاہ، تیمورعلی لالی، سردار شہاب الدین، فیصل فاروق، اعجاز خان، غلام علی، اصغر خان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر خواجہ داؤد سلیمانی اور غضنفر عباس چھینہ نے کہا کہ ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں اور ہم نے پرویز الہٰی کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ترین اور علیم گروپ کو بھی مشورہ دیا کہ دونوں کو بھی پارٹی فیصلے کیساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ روز بھی چھینہ گروپ سے حمایت کیلیے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے دوران چھینہ گروپ نے حتمی فیصلے کیلیے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا اور آج گروپ نے خود پرویز الہٰی سے ملاقات کرکے ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

Comments

- Advertisement -