اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں زنجیروں سے جکڑی لڑکی بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے زنجیروں کی جکڑی لڑکی کو بازیاب اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں زنجیروں سے جکڑی لڑکی کو بازیاب کرالیا ہے اور ساتھ ہی اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی لانڈھی کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے کارروائی کی اور زنجیروں میں جکڑی لڑکی کو بازیاب کراکے اس کے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

بازیاب لڑکی نے بتایا کہ گرفتار شخص ندیم اس کا باپ ہے جس نے اسے قید کرکے رکھا ہوا تھا اور وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ زیادتی کرتا تھا اور تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔

لڑکی کے بیان کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں