جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ایک دن میں دو ہیٹ ٹرک، نیا ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرک بن گئیں۔ آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کے بعد انگلش بولر کرس جارڈرن نے ہیٹ ٹرک کر لی۔

امریکا کیخلاف انگلش فاسٹ بولر کرس جارڈن نے پانچ گیندوں پر چار وکٹیں اڑائیں۔ تجربہ کار دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کرس جارڈن نے اتوار کو تاریخ رقم کرتے ہوئے T20Is میں ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بولر بن گئے۔

جارڈن کی ہیٹ ٹرک جاری T20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی بیک ٹو بیک ہیٹ ٹرک کے بعد تیسری ہے۔

- Advertisement -

امریکی ٹیم انیس ویں اوور میں ایک سوپندرہ پر ڈھیر ہوگئی۔۔ نتیش کمار تیس اور کورے اینڈرسن انتیس رن بناکر نمایاں رہے۔

اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں