جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ُُُپاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، کچھ نئے پراجیکٹس کا آغاز کرنے میں چین دلچسپی رکھتا ہے جبکہ کینیڈین،جرمن اورچینی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ، تینوں ملک طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کراچی چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سے سیکھنے اور مشورے لینا آیاہوں، سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، پوری قوم سی پیک سے جڑی اوراس پر فخر کرتی ہے ، یقین ہےسی پیک کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک 40 سال دہشت گردی میں گھرارہاانفراسٹرکچرمتاثراورجانی نقصان ہوا، دنیامیں کسی قسم کی بھی جنگ کے بعد تعمیر نو  ہوتی ہے، 40سال جنگ لڑنے کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں ، سب کافوکس ہےکہ سی پیک کوپایہ تکمیل تک پہچاناہے۔

- Advertisement -

منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ملتان سکھرموٹروےاورہزارہ موٹروےمکمل ہوگئی ہے، تھرسمیت اندرون سندھ میں بہت سے  منصوبےشروع ہوچکے ہیں، موٹروے بنائیں گے، جس سے پشاور کراچی کا سفرکم ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ژوب سےکوئٹہ آن گراؤنڈکام شروع ہوچکاہے، وزیراعظم کوئٹہ سےخضدارگئےانہوں نےپوراپلان اعلان کیا، خضدارسےآواران اورہوشاب کا منصوبہ  بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ گوادرسےاوپررابطہ سڑکوں پرکام شروع ہوچکاہے۔

پاک چین تعلقات سے متعلق عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین سےاقتصادی تعلقات بڑھانےکی خواہش رہی ہے،خواہش ابھی سےنہیں1952سےہے، ہماری خواہش ہے چین سے روڈنیٹ ورک اور تجارت بڑھے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سڑکوں،توانائی اورفائبرآپٹک سےآگےجارہےہیں، ہم زراعت کی طرف بڑھ رہےہیں، کچھ نئے پراجیکٹس کا آغاز کرنے میں چین دلچسپی رکھتا ہے، چینی اب ہمارے ساتھ آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنا چاہتے ہیں، گوادر فری زون میں ایک ہزار ایکڑ کا اکنامک سیکٹر بننے جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیصل آبادمیں سرمایہ کارآرہےہیں نئی صنعتیں لگ رہی ہیں، فیصل آباد میں کینیڈین،جرمن اورچینی آرہےہیں، تینوں ملک طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹریلائزیشن میں گوادرفری زون ہوگا، گوادرفیزٹوکےلیےتیارہیں جو22سوایکڑپرمحیط ہے، منسٹری آف میری ٹائم کے ساتھ کراچی پورٹ پرکام کررہےہیں، ہر چیمبر آف کامرس جانااورمشورے لینا چاہتے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا کہ صرف وہ منصوبےمنظورہورہےہیں جن کی ضرورت ہے، کوہالہ،آزادپتن میں ہائیڈرل پروجیکٹ پاورمعاہدے کیے ہیں، گوادرپورٹ پہلی ترجیح ہےاسےفعال بناکرٹریفک بڑھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں