جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

جو ملک ہمارے پاس ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک محمد اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو کبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہیے اور جو ملک ہمارے پاس ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کی 24 ویں سالگرہ پر چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک محمد اقبال نے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی جگہ چلتی رہے گی لیکن ملک کیلیے قوم کو متحد رہنا ہے۔ قوم بحران میں کھڑی ہوتی ہے اور اسے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ سب سے کہتا ہوں آؤ مل کر پاکستان بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک سے منسلک تمام چینلز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ نیٹ ورک عوام کی بہتری کیلیے کام کرتا رہے گا۔ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں

- Advertisement -

 

جنہوں نے ہمیشہ اے آر وائی نیٹ ورک کو سپورٹ کیا۔ اس کی کامیابی کا سہرا مرحوم حاجی عبدالرزاق اور ٹیم کو جاتا ہے۔ اللہ ہمیشہ کام کرنے والوں سے راضی ہوتا ہے۔

ہمارا ایجنڈا واضح ہے کہ پاکستان کی بہتری کے سوا کوئی کام نہیں کرنا، سلمان اقبال

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں