پیر, جون 23, 2025
اشتہار

چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک کا ارشد شریف شہید کی فیملی کے لئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک محمد اقبال نے ارشد شریف شہید کی فیملی کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک محمد اقبال نے شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کی مکمل کفالت کا اعلان کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید کے بچوں کے خود کفیل ہونے تک کفالت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف دو روز قبل نیروبی میں پولیس کی گولی سے شہید ہوگئے تھے، کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کے سبب پیش آیا۔

پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی میت گزشتہ شب وطن واپس لائی گئی، ایئرپورٹ پر ان کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال پہنچایا گیا ان کی تدفین کل ہوگی۔

آج میڈیکل بورڈ نے مرحوم ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کا ایکسرے، سی ٹی اسکین کیا، پمز اسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں آٹھ رکنی بورڈ نے یہ عمل سر انجام دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں