اسلام آباد : چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون شریف نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کردیا ہے۔
تاہم چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ استعفیٰ منظور یا مسترد ہونے کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہارون شریف نے میڈیا کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، ہارون شریف سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مقرر
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ہارون شریف کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔