اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا پر کیسے قابو پایا؟ یہ کوئی راز نہیں بلکہ وزیراعظم کی زیرنگرانی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نےکورونا وباپرکیسے قابو پایا؟ یہ کوئی راز نہیں، اللہ کے فضل کے بعد وزیراعظم کی زیرنگرانی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وباکےپھیلاؤکوروکنے،روزگاربحال رکھنےکیلئےمتوازی اقدامات کئے، دنیا ہم سے سیکھےاور پاکستان کی ان کاوشوں کو سراہے بھی۔
How Pakistan managed #COVID-19 is not a mystery.Apart from Allah’s special blessing, it’s been a great team effort under the premier that brought an ideal balance of controlling disease spread&livelihood.The world must learn to give credit where it’s due https://t.co/4GTRVwXhQ9
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 20, 2020
گذشتہ روزچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا، اقتصادی زونز کیلئے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی۔
یوٹیک اور ٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔