اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، ٹرانسمیشن لائن سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مٹیاری لاہورٹرانسمیشن لائن سے متعلق بیان میں کہا کہ مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں ہیں ، جنوبی اورشمالی ترسیل کی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886کلومیٹر طویل ہے، ٹرانسمیشن لائن سے4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔
Update:660kV Matiari-Lahore HVDC Transmission line Project.will evacuate power North-South,resolve one major issue.Scope;4000MW Evac Capacity, 886KM,1972 Towers.
Cost:USD 1.658 Billion
Work completed:85%-
Direct employment:2,212 #cpec #CPECMakingProgress #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/hDp22ybD9p— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 8, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 85فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے , منصوبے پر مجموعی طور پر 1.66ارب ڈالر کی لاگت آئے گی ، جس سے 2212افراد کوروزگار کےبراہ راست مواقع میسرآئے، چیئرمین سی پیک
لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک کےتحت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سےجاری ہے۔
گذشتہ روز سی پیک کےدوسرے مرحلےسےمتعلق ایس ڈی پی کے سیمینار میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کےثمرات پورےپاکستان کےعوام کیلئےہیں، گوادربندرگاہ کی تعمیر کرکےاسےدیگرعلاقوں سے منسلک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی وسعت کیلئےدوردرازعلاقوں تک شاہراہوں کی تعمیرجاری ہے، شاہراہوں کی تعمیرسےدوردرازکےعلاقوں میں بھی خوشحالی آئےگی، سی پیک کےمنصوبوں کی جلدتکمیل کیلئےتیزی سے کام جاری ہے۔