جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ ، نالوں کی صفائی کیلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں اربن فلڈ کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین شرقی نے نالوں کی صفائی کےلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا اور کہا نالےصاف نہ ہوئے تو آس پاس کی آبادی زیر آب آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اربن فلڈ کے خدشے کے پیش ںظر چیئرمین شرقی نے وزیربلدیات،کمشنر،چیف سیکریٹری،سیکریٹری فنانس کو خط لکھا، جس میں مون سون بارشوں سےپہلےنالوں کی صفائی کےلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ فوری 6کروڑ50لاکھ کی خصوصی گرانٹ فراہم کی جائے، ضلع شرقی میں گلشن اقبال اورجمشیدٹاؤن میں نالوں کی ابترصورتحال ہے۔

خط میں کہا گیا نالےصاف نہ ہوئےتوآس پاس کی آبادی زیرآب آسکتی ہے، سندھ حکومت کی جانب سےگرانٹ کےوعدوں کوپوراکیاجائے۔

یاد رہے ندی نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز، افرادی قوت اور مشینری کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں نے پیپلزپارٹی کی حکومت پر سوالات اٹھائے تھے جبکہ چار اضلاع کے چیئرمینز نے بروقت انتظامات کے لیے تعاون نہ کرنے پر کراچی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا عندیہ دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ چئیرمینز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر بلدیات اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے، اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر کرائے کی مشینیں لے کر کام کرنے پر مجبور ہیں، سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں اور عوام کو میٹھی گولی دے کر تسلی دینے کی کوشش کررہی ہے۔

بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ بروقت انتظامات نہ ہونے پر ایک بار پھر کراچی کی سڑکیں اور انڈر پاسسز ڈوبنے، املاک کو نقصان اور برساتی نالے اوور بھرنے کا خدشہ ہے۔ بلدیاتی قیادت نے فوری فنڈز جاری کرنے اور کے الیکٹرک کے کھلے تاروں کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ’کراچی کے ندی نالوں کی صفائی آخری بار 2018 میں ہوئی، جس کےبعد ہم نے متعدد بار وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ صفائی کے لیے فنڈز جاری کریں، کراچی میونسپل کارپوریشن کے پاس اتنے وسائل یا پیسے نہیں کہ ہم خود صفائی کا کام کرسکیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں