بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

50 لاکھ سے زائد پاکستان بھیجنے والوں سے ذرایع پوچھیں گے: چیئرمین ایف بی آر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ جو بھی 50 لاکھ سے زائد روپے پاکستان بھیجے گا اس سے آمدن کے ذرایع پوچھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو فنانس بل 20-2019 پر بریفنگ دی، انھوں نے بتایا کہ 40 سال میں 40 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو تجویز دی کہ پوچھ گچھ کے لیے حد کو ایک کروڑ سے کم کر کے 50 لاکھ کر د یا جائے، چیئرمین کی تجویز کمیٹی نے منظور کر لی۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے آمدن کے ذرایع نہیں پوچھ سکتے تھے، اب جو بھی 50 لاکھ سے زائد پاکستان بھیجے گا، ذرایع پوچھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹر وہیکلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز منظور کرلی گئی: چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں، اور پراپرٹی خریدنے والے کم پڑ جائیں گے، سفید دھن سے پراپرٹی کے خریدار کم ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جب پراپرٹی کی قیمتیں کم ہوں گی تو بیچنے والے بھی کم ہوں گے، پراپرٹی کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کے قریب لا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں موٹر وہیکلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی منظور کی گئی تھی، یہ بات بھی سامنے آمنے آئی تھی کہ پس ماندہ علاقوں کو ٹیکس چھوٹ اور نفاذ کے اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں