بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بجٹ میں کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے، شبر زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بجٹ میں کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے، بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کیلئے سیل قائم کیا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا کہ محصولات کے ہدف کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ہدف کوحاصل کرنے کیلئے پاکستان میں پورے مواقع موجود ہیں۔

ٹیکس ادائیگی سے بچ جانے والے شعبوں کو بھی دائرہ کار میں لایا گیا ہے، شبر زیدی نے کہا کہ کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے، اس طرح کےالزامات لگانا بےبنیاد ہے، فائلر اور نان فائلر میں فرق کو ختم کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسوں کےنظام کی خرابی کودورکرنےکی کوشش کررہےہیں، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے، بےنامی قانون کے تحت بینکوں اور بجلی کمپنیوں سے ڈیٹاحاصل کیا ہے،3لاکھ 41ہزارصنعتی بجلی کنکشن میں سے40ہزاربھی ٹیکس نہیں دیتے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آرکے صوابدیدی اختیارات ختم کردیے گئے ہیں، کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کیلئے سیل قائم کیا جارہا ہے، ٹیکس افسران اور ٹیکس فائلر کےدرمیان براہ راست رابطہ کم سے کم کیا جارہا ہے، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے عمل کو آٹومیشن کیا جارہا ہے، بجٹ میں 1600ٹیرف لائنزپرکسٹم ڈیوٹی ختم کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں