اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا جو ایمنسٹی اسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گےاورجونہیں لیں گے انہیں پریشانی ہوگی، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں، ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور نادراحکام نے پریس کانفرنس کی ، نادراحکام نے کہا اثاثوں کی انکوائری کے لئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے، ویب کے ذریعے تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں، ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے، شناختی کارڈیاایف بی آر کے دیےگئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔
نادراحکام کا کہنا تھا ایپ پر کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا، ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا، معلومات چیک کرنے کیلئےفیملی سے متعلق کچھ سوالات پوچھےجائیں گے، معلومات چیک کرنے کے 500روپے چارجز ادا کرنےہوں گے۔
ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی ، چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پریس کانفرنس میں کہا سیکیورٹی چیک مکمل طور پر ایکٹوہوگی، مقدار آ کے پاس معلومات سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں درستگی ہو گی، ہم نہیں کہہ رہےکون ٹیکس ایبل ہےکون نہیں، میری پہلی ہدایت ہی یہ تھی کہ چھاپے نہیں ماریں گے۔
شبر زیدی کا کہنا تھا ہم کسٹمرسےڈیل کرناہی نہیں چاہتے، جوبھی معلومات بینکس سےملیں گی ہم حاصل کریں گے، ایک کی معلومات دوسرے کو نہیں دی جائیں گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا جواسکیم لےگااورجونہیں لےگادونوں صورتوں میں ہمارافائدہ ہے، جواسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گےاورجونہیں لیں گےانہیں پریشانی ہوگی، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنی آن لائن معلومات لےسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہم نےکسی کے مخالف چھاپےنہیں مارے، آج سےڈیٹاکی رسائی عوام کودےدی گئی ہے، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔
شبر ز یدی نے کہا پاکستان نئےدورمیں داخل ہورہاہے، شہری ایف بی آر سے آن لائن ڈیٹابیس سےمعلومات لےسکیں گے، آن لائن پروفائل سسٹم میں سیکیورٹی فیچرزکابھی خیال رکھا گیاہے، کسی کی ذاتی معلومات کوئی دوسرا شخص حاصل نہیں کر سکےگا،چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا نادرا کی مددسےتمام شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کاڈیٹا حاصل کیاگیا، کوئی شخص کسی دوسرےکاپروفائل استعمال نہیں کرسکے گا، ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی۔
نادرا کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا ہوگا، حماد اظہر
وزیرمملکت برائےریونیو حماد اظہر نے کہا نادرا کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا ہوگا، نادرا اور ایف بی آر کے 2 پورٹلز بنائےگئے ہیں، پراپرٹی، اکاؤنٹس، یوٹیلٹی معلومات، ٹیکس گوشوارے پورٹلز پر موجودہوں گے، ڈبل نائن، ڈبل سکس پر میسج سے بھی معلومات لی جا سکے گی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا پچھلے دس سال میں عوام کو ڈیٹاانٹگریشن کاوعدہ کرکےبےوقوف بنایاگیا، پی ٹی آئی حکومت نےصرف دس ماہ میں ڈیٹاانٹگریشن سسٹم کاافتتاح کردیا۔