تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

‘کے الیکٹرک مست ہاتھی ہے، کسی کی نہیں مانتا’

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سعید الدین نے کراچی الیکٹرک کو مست ہاتھی سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مست ہاتھی ہے جو کسی کی نہیں مانتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سعید الدین نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے تدارک کیلیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنی بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز کی فہرست کے الیکٹرک کو بھیج دی گئی ہے تاکہ وہاں لوڈشیڈنگ نہ ہو  لیکن کے الیکٹرک مست ہاتھی ہے جو کسی کی نہیں مانتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں بھی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے کراچی الیکٹرک نے دوران امتحانات سینٹرز میں بجلی بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ سارے اعلانات امتحانات شروع ہوتے ہی ہوا ہوگئے تھے۔

کے الیکٹرک نے اپنے ہی اعلان کی نفی کرتے ہوئے دوران امتحانات گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی تھی جس کے باعث شدید گرمی کے دوران طلبہ وطالبات کا پرچے دینا محال ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18 جون سے شروع ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -