ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی انٹر بورڈ میں جعلی اسناد سے تقرریوں کا اسکینڈل: تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:چیئرمین انٹر بورڈ نے جعلی اسناد سے تقرریوں کے اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کردی اور کہا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک ملازم کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ میں جعلی اسناد سے تقرریوں کے اسکینڈل میں چیئرمین انٹر بورڈ نے 3رکنی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی اپنی رپورٹ چیئرمین انٹر بورڈ کو پیش کرے گی۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ جعلساز گروہ خاتون کے ذریعے انٹر بورڈ میں سرگرم تھا، اس معاملے پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک ملازم کو معطل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے دو روز قبل کراچی میں شارع نور جہاں پولیس نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی نوکریاں اور داخلے دینے والے گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں انٹربورڈ گریڈ14 کا آئی ٹی افسر بھی اکرم شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تقرری لیٹر ، جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ گروہ جعلی نوکریاں، داخلہ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بناتا تھا، ملزمہ سرکاری نوکریوں کیلئے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیتی تھی اور جعلی نوکریوں کے اپائنمنٹ لیٹر بھی دیے جاتے تھے۔

ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پولیس افسر نے رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بھی بنوائی، مارک شیٹ بنانےکے عوض پولیس افسر نے 80ہزار روپے دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں