تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

اسلامی نظریاتی کونسل کی حکومت اور اپوزیشن کو اہم پیشکش

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت اور اپوزیشن کو باہمی میثاق سیاست کا مشورہ دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں جاری سیاسی افراتفری اور حکومت واپوزیشن کے درمیان بڑھتی خلیج کو پاٹنے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے حکومت اور اپوزیشن کو باہمی میثاق سیاست کا مشورہ دیتے ہوئے اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے میثاق معیشت کی ضرورت ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مفاہمت کرانے کیلیے بھی تیار ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی مفادات میں کچھ امور اور میدان ایسے ہیں جہاں اشتراک عمل ضروری ہے، ریاستی مفادات کے تناظر میں ہم حکومت اور اپوزیشن کو ایک جگہ بٹھانے کیلیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -