راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات اور چیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلاڈیو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ڈیفنس جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں اپنے ہم منصب چیف آف اٹالین ڈیفنس اسٹاف جنرل کلاڈیو سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرچیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلاڈیو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کو ڈیفنس جنرل اسٹاف میڈل سے نوازا گیا۔
آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زایدالنہیان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔