کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آفاق احمد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے میں منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : کراچی : لانڈھی اور کورنگی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی
واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑیوں کو اگ لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
سرجانی ٹاؤن عبداللہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگائی گئی ، موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو روکا اور پیٹرول ڈال کے آگ لگائی۔
ڈرائیور نے ٹینکر سے چھلانگ لگا کر جان بچائی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھری نفری جائے وقوع پہنچ گئی ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ہیوی گاڑیوں کوآگ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کی املاک کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے ، گاڑیاں جلانےوالے10سے زائدافراد کو گرفتارکیاہے، گرفتارملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ ہوگا۔