اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کسی کیس کو درگزر نہیں کریں گے: چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کا طوفان روکنے کے لیے خود آگے بڑھا۔ عوام کو لوٹا گیا، کسی کیس کو درگزر نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہم سب قانون کے پابند ہیں۔ میرٹ پر کوئی بھی کیس درگزر نہیں کروں گا۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جان لیں کفن میں جیب نہیں ہوتی، کوئی چند دنوں میں کروڑ پتی نہیں بن سکتا۔

- Advertisement -

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ الزام ہے نیب امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ نیب نہ تو امتیازی سلوک کر رہا ہے نہ اسے سیاسی کیا جائے۔ ’چاروں صوبوں میں کرپشن ہے مگرپنجاب ایک بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب کا بجٹ بھی بڑا ہے، اس لیے توجہ دی جارہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہونے دوں گا۔ پنجاب کی بیورو کریسی عدم تعاون کر رہی ہے۔ ’بتا دینا چاہتا ہوں عدم تعاون پر کارروائی ہوگی۔ کچھ لوگ شاہ سے بھی زیادہ شاہ کے وفادار ہیں، اب عدم تعاون کی پالیسی کو خیر باد کہہ دیں‘۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی اندرونی کرپشن کو بھی ختم کر رہے ہیں۔ کرپشن کے طوفان کو روکنے کے لیے خود آگے بڑھا۔ جائز شکایات پر توجہ دینے کا یقین دلاتا ہوں۔ ’لٹیروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں