تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چندماہ کی حکومت سے پہلے 35 سالہ اقتدار والوں کا احتساب ہونا چاہیے، چیئرمین نیب

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا نیب سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتا،ہمارا سیاست سےکوئی کام نہیں ،چندماہ کی حکومت سے پہلے پینتیس سالہ اقتدارمیں رہنےوالوں کااحتساب ہوناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیسز کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے تقریب سےخطاب میں کہا لوگوں کو لوٹی رقم واپس کرنےمیں مزیداہم اقدام کرنے ہوں گے، لوگوں کوسپنےدکھاکررقوم لوٹی گئیں، نیب واحدادارہ ہے، جو لوگوں کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلارہاہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب راولپنڈی سب سےبہترکام کررہاہے، متاثرین کی کسی ادارے نے کوئی مددنہیں کی، یہاں آپ کوہر موڑ پر ڈکیت ملیں گے، لوگ محتاط رہیں ، لوٹی ہوئی رقم کاواپس لانا ناممکنات میں شامل تھا، قانون کےہاتھ لمبےضرور ہیں پراس تیزرفتاری سے حرکت میں نہیں آتا۔

نیب واحدادارہ ہے، جو لوگوں کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلارہاہے

جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا نیب کسی سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتی، ہماراسیاست میں کیاکام؟ہماراکام صرف کرپشن کاخاتمہ ہے، نیب صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کرےگا، نیب کی نظر میں کوئی جھوٹا بڑا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہاگیانیب کی ساری توجہ ایک طرف مرکوزہے، نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان اور ریاست سے ہے، نیب سیاسی انتقامی کیوں لےگی، ہم اس سےکوئی غرض نہیں کہ کون برسر اقتدار ہے۔

نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان اور ریاست سے ہے

چیئرمین نیب نے کہا واویلاکیاگیا اورشورمچایاگیاتاکہ جھوٹ بھی حقیقت لگے، نیب کسی سےسیاسی انتقام نہیں لے رہی، جیلوں یاعدالتوں سے باہر آتے ہیں تو کہتے ہیں، نیب سیاسی انتقام لے رہی ہے، چندماہ کی حکومت سے پہلے 35سالہ اقتدار میں رہنے والوں کا احتساب ہوناچاہیے۔

جسٹس(ر)جاویداقبال کا کہنا تھا یقین کریں چند ماہ کی حکومت والوں کا بھی احتساب ہورہا ہے، رکن اسمبلی کہتے ہیں نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کررہاہے، کہتے ہیں نیب سیاسی جوڑتوڑ کررہاہے، نیب کو سیاسی جوڑ توڑ کی کیاضرورت ہے، نیب ملک کیلئے کام کرتاہے، نیب صرف ان کیخلاف کام کررہاہے جنہوں نےملک کو لوٹا۔

نیب صرف ان کیخلاف کام کررہاہےجنہوں نےملک کو لوٹا

انھوں نے مزید کہا نیب بھی اپنے ادارے میں اصلاحات پرکام کر رہا ہے، ہتھکڑی والے واقعے کے بعد دوبارہ ہتھکڑی نہیں لگائی گئی، انکوائریز بغیر وجہ کے نہیں ٹھوس شواہد کیساتھ ہو رہی ہیں، کروڑوں اوراربوں روپےکی منی لانڈرنگ کی گئی ہے، وقت آنے پر تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب پر لعن طعن کے بجائے وقت اپنے دفاع پرخرچ کریں، وکٹری کے نشانات بنانے والے بےگناہ ثابت نہیں ہوتے، ہماری کون سی ذاتی دشمنی ہےکہ جو ہمیں کہتے ہیں انتقام لے رہے ہیں، کہا جاتا ہے بیورو کریسی پریشان ہے، انہیں بھی یقین دلانے کی کوشش کی ، احتساب بلاتفریق ہے اور نیب بلاتفریق کام کر رہا ہے۔

نیب پر لعن طعن کے بجائے وقت اپنے دفاع پرخرچ کریں، وکٹری کےنشانات بنانےوالےبےگناہ ثابت نہیں ہوتے

جاویداقبال نے کہا انتہائی عزت واحترام کیساتھ جوکارروائی نیب نےکرنی ہےوہ ہوگی، آپ کی عزت ونفس کاخیال رکھاجائے گا، مجرم کونہیں چھوڑا جائے گا، توجہ دی جاتی توآج ہم کشکول ہاتھ میں لےکرنہ گھوم رہےہوتے، کرپشن نہ ہوتی توآج پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا سو ارب ڈالر ملک پرخرچ ہوئے کہاں نظر آتے ہیں، اسپتالوں کی حالت دیکھیں کون یقین کرے گااتنی رقم خرچ کی، کچھ لوگ ہیں جن کو زکام بھی ہو تو کہتے ہیں علاج کیلئے باہر جانا ہے، نیب کی ہمدردیاں ان کیساتھ ہے جو ملک کیلئے مخلص ہیں۔

نیب کی ہمدردیاں ان کیساتھ ہےجوملک کیلئےمخلص ہیں

چیئرمین نیب نے کہا کرپشن ختم ہوجائے تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ارکان اسمبلی عوام کے منتخب کردہ ہیں ان کی عزت کا احترام ہے، چند ارکان اسمبلی نے کہا نیب افسران کی تنخواہوں کم کی جائیں، چندارکان اسمبلی نے تو نیب کو بطور ادارہ ہی ختم کرنے کی بات کی۔

جاویداقبال کا مزید کہنا تھا نیب نےلوٹی ہوئی رقم واپس لائی،بڑی رقم قومی خزانےمیں جمع کرائی، یقین کریں نیب کوملنےوالاپیسہ دیانتداری سےخرچ ہوتا ہے،  نیب کابھی آڈٹ ہوا،چندمعمولی بےضابطگیاں کےعلاوہ کچھ نہیں، نیب کوملنےوالےبجٹ میں کسی قسم کی خیانت نہیں ہوگی۔

ہم فیس نہیں کیس دیکھتےہیں

انھوں نے کہا معلوم ہے تنخواہیں اور مراعات عوام کے پیسوں کی مرہون منت ہیں، ہم فیس نہیں کیس دیکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -