اسلام آباد : چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے 12 لاکھ پاکستانیوں کے ملک چھوڑنے کا انکشاف کرتے ہوئے سوال کیا آپ نےیہ رقم کہاں سے حاصل کی، اپنے ملک میں توآپ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد بٹ نے کہا ہے گزشتہ سال 12 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، سب جانتے ہیں غیرملکی شہریت کے لیے لوگ ڈھائی سے پانچ لاکھ ڈالر تک ادا کر رہےہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ دس کھرب ڈالر لگائیں لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں آپ نے یہ رقم کہاں سےحاصل کی،اپنےملک میں توآپ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کرداراداکررہا ہے، بدعنوانی ترقی اور معاشی خوشحالی میں بڑی رکاوٹ رہی ہے، بدعنوانی کیخلاف جنگ میں نوجوان اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔
نذیراحمد بٹ کا کہنا تھا کہ نیب نےقیام سےاب تک بلواسطہ اوربلاواسطہ6 اعشاریہ 1 کھرب روپےکی برآمدگی کی، ہزاروں کی تعداد میں متاثرہ افراد کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی گئی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو قانونی امیگریشن کا چیلنج درپیش ہے، قانونی امیگریشن کے طریقے سے بیرون ممالک سفر کیاجا سکتا ہے۔