اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کا کہنا ہے کہ انیس سو اسی میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج بڑی عمارتوں کےمالک ہیں، ان کے اتنا پیسہ کہاں سے آیا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب سے صدر گوادر چیمبر آف کامرس میر نوید بلوچ نے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کا معاشی ترقی میں اہم کردارہے، نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ 1980میں جس کےپاس ایک ٹکا نہیں تھا آج بڑی عمارتوں کےمالک ہیں، جس کے پاس موٹر سائیکل تھی وہ آج دبئی میں ٹاورز کا مالک ہے، ان کے اتنا پیسہ کہاں سے آیا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جو لوگ حکومت میں رہے ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا تھا، نیب نے ان پر ہاتھ ڈالا اور پوچھ رہا ہے کہ بتایا جائے غیر قانونی کام کیوں کئے۔
جسٹس(ر)جاویداقبال کا مزید کہنا تھا کہ انکم ، سیلزٹیکس معاملات ایف بی آر کو منتقل کر دیئےگئے ہیں۔