اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہیں.
ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب نے نیب بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
[bs-quote quote=” پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]
چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وسائل بروئے کارلارہے ہیں، کسی سے رعایت نہیں ہوگی.
ان کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو شفافیت سے انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ملک کو کرپشن سے پاک بنانا ہوگا.
چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی جڑ سے اکھاڑ کر مقدمات کو انجام تک پہنچائیں گے.
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں شریف فیملی کے ریفرنس منتقل کرنے کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی.
سماعت میں سپریم کورٹ نے اپیلوں کی شنوائی کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی اور کہا نوازشریف اورمریم کی سزامعطلی پرسماعت جاری رہے گی۔