منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیسےخرچ کرنےوالوں کوجوابدہ بنانا اور لوٹی گئی دولت واپس لانامیرافرض ہے، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا پیسےخرچ کرنےوالوں کوجوابدہ بنانا اور لوٹی گئی دولت واپس لانامیرافرض ہے ،ہمارےمفادات اوروفاداریاں پاکستان اور عوام سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاملک اربوں ڈالرزکامقروض ہے، پیسے ملک کی ترقی کیلئےلئےگئےتھےعوام پرخرچ نہیں کیاگیا، پیسےکوخرچ کرنےوالوں کوجوابدہ بنانا اور لوٹی گئی دولت واپس لانامیرافرض ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کسی فیس کونہیں کیس کودیکھتاہے، ہمارےمفادات اوروفاداریاں پاکستان اورعوام سےہیں، ملکی مفاد کوتحفظ دینے والے تاجر کے مفاد کو تحفظ دیں گے ، نیب کےکسی اقدام سےتاجر برادری کیلئےمشکلات پیدانہیں ہوئیں۔

جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا تاجر خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، تاجر طبقہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاجروں کوکسی صورت بھی ہراساں نہیں کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں : کرپشن فری پاکستان کیلئے دگنی محنت کررہے ہیں، چیئرمین نیب جاویداقبال

یاد رہے چند روز قبل چیئرمین نیب نے کہا تھا نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے، کرپشن فری پاکستان کیلئےدگنی محنت کررہے ہیں، کرپشن کے میگا مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون اورشواہدپروائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب احتساب سب کی پالیسی پرسختی سےعمل پیراہے، شکایات کے اندراج کی شرح میں اضافہ عوام کانیب پراعتمادہے، نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لئے 10 ماہ کاعرصہ مقرر کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں