جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب قوم کو لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئےحکمت عملی وضع کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیب قوم کو لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے، نیب نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئےحکمت عملی وضع کرلی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب کا ایمان، کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران دیانتداری ،میرٹ پرذمہ داریاں سرانجام دیں، جانچ کے بعد 1159انکوائریاں اور 404 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی۔

610جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا 610 بدعنوانی کےریفرنس مختلف احتساب عدالتوں میں دائرہیں، نیب نے570فرادکوگرفتارکیا اور 18 ماہ میں لوٹےگئے 5000 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

مزید پڑھیں : چندماہ کی حکومت سے پہلے 35 سالہ اقتدار والوں کا احتساب ہونا چاہیے، چیئرمین نیب

گذشتہ روز  چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا تھا نیب سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتا،ہمارا سیاست سےکوئی کام نہیں ،چندماہ کی حکومت سے پہلے پینتیس سالہ اقتدارمیں رہنےوالوں کااحتساب ہوناچاہیے۔

جاویداقبال  کا کہنا تھا نیب پر لعن طعن کے بجائے وقت اپنے دفاع پرخرچ کریں، وکٹری کے نشانات بنانے والے بےگناہ ثابت نہیں ہوتے، ہماری کون سی ذاتی دشمنی ہےکہ جو ہمیں کہتے ہیں انتقام لے رہے ہیں، کہا جاتا ہے بیورو کریسی پریشان ہے، انہیں بھی یقین دلانے کی کوشش کی ، احتساب بلاتفریق ہے اور  نیب بلاتفریق کام کر رہا ہے۔

انھوں نے مزہد کہا تھا کہ ہماراکام صرف کرپشن کاخاتمہ ہے، نیب صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کرےگا، نیب کی نظر میں کوئی جھوٹا بڑا نہیں، نیب کی ساری توجہ ایک طرف مرکوزہے، نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان اور ریاست سے ہے، نیب سیاسی انتقامی کیوں لےگی، ہم اس سےکوئی غرض نہیں کہ کون برسر اقتدار ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں