پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، میگاکرپشن کےوائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔

[bs-quote quote=”کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، بدعنوانی دیمک سےبڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نییب "][/bs-quote]

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرمیں اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا میگاکرپشن کےوائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے، بدعنوانی دیمک سےبڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، سروے کی حالیہ رپورٹس کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، عالمی اقتصادی فورم کے کرپشن انڈیکس میں پاکستان107 ویں نمبر پر آگیا۔

جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں، بد عنوانی سے لوٹی گئی رقوم قانون کےمطابق واپس لائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالتوں میں 1210 بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں، ریفرنسزکی مالیت تقریباً 900 ارب روپے ہے، نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے الگ سیل قائم کیا، جعلی سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات کو قانون کے مطابق مکمل کیاجائے گا۔

یاد رہے چند روز قبل نیب لاہورآفس کے دورے کے موقع  پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا  تھا کہ خوف اور دباؤ کی پروا کے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے، نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

مزید پڑھیں :  نیب کا مقصد بدعنوان عناصرسے قومی دولت کی برآمدگی ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں، نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب کا مقصد بدعنوان عناصرسے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ نیب کسی قسم کےتشددپریقین نہیں رکھتا، وائٹ کالر کرائمزمیں تحقیقات قانون کے مطابق شواہد پر مبنی ہوتی ہیں، نیب کے تفتیشی افسران کوباقاعدہ کورسز کرائے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں