اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چینی کی غیرقانونی سبسڈی لینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چینی کی غیر قانونی سبسڈی حاصل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیب اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شوگراسکینڈل کی تحقیقات پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اس کمیٹی کی سربراہی ڈی جی نیب کررہے ہیں،2تفتیشی افسر، قانونی، مالی، شوگرانڈسٹری اوردیگر ماہرین بھی کمیٹی میں شامل ہیں، چیئرمین نیب نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ چینی اسکینڈل کی تمام تر تحقیقات شفاف، غیرجانب دار اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی جائیں اور تمام معلومات حاصل کرکے معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ غیرقانونی چینی سبسڈی حاصل کرنے والے ہرایک شخص کےخلاف مؤثر کارروائی ہوگی، غیرقانونی چینی سبسڈی حاصل کرکے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا، شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق تحقیقات انجام تک پہنچائی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں