بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سرکاری اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس، چیئرمین نیب کی چیف جسٹس سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری اسپتال سے متعلق از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر  میں سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیمبر میں ہونے والی اس سماعت میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے  ساتھ چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے.

اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے سی ڈی اے کو  اسپتال کی تعمیر سے نہیں روکا، ایک ایشو تھا، جس پر  نیب نےسی ڈی اے سے تفصیل مانگی تھی.

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین نے چیمبر سماعت میں موقف اختیار  کیا کہ نیب نے نوٹسز جاری کئے تھے، نوٹس کی وجہ سےمزید کارروائی روک دی تھی.


اسلام آباد میں اسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس: چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کی چیمبر میں سماعت کے دوران سرزنش کی گئی.

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں اسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران چیف جسٹس نے قومی ادارہ احتساب (نیب) پر برہمی کا اطہار کیا.

چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کل تک اسپتال کے لیے زمین الاٹ کی جائے ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں