اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرپشن فری پاکستان کیلئے دگنی محنت کررہے ہیں، چیئرمین نیب جاویداقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کیلئے دگنی محنت کررہے ہیں، کرپشن کے میگا مقدمات کو جلد نمٹانے  کے لئے پرامید ہیں ، قانون اورشواہدپروائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں چیئرمین نیب نے کہا نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے، کرپشن فری پاکستان کیلئےدگنی محنت کررہے ہیں۔

جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن کے میگا مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے پرامید ہیں، نیب کو ایک لاکھ 56ہزار 858شکایات موصول ہوئی ، 1249 ریفرنسز دائر جبکہ 326ارب واپس قومی خزانے میں جمع کرائے۔

مزید پڑھیں : کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے میگا وائٹ کالر کرائمز کو انجام تک پہنچائیں گے: چیئرمین نیب

انھوں نے کہا قانون اورشواہدپروائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب احتساب سب کی پالیسی پرسختی سےعمل پیراہے، شکایات کے اندراج کی شرح میں اضافہ عوام کانیب پراعتمادہے، نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لئے 10 ماہ کاعرصہ مقرر کر رکھا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ محنت کریں گے، تو وہ وقت ضرور آئے گا، جب ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی، میری دعاہے، ریاست مدینہ کا تصور اپنانے کاعمل کامیاب ہو، حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصورخوش آئند ہے، دعاہے کہ یہ نظام آئے، کامیاب ہو، ملک ترقی کرے۔

خیال رہے کہ 26 جولائی 2019 کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے میگا وائٹ کالر کرائمز کو انجام تک پہنچائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں