دہشت گردی اورکرپشن کا آپس میں گٹھ جوڑہے،چیئرمین نیب -
The news is by your side.

Advertisement

دہشت گردی اورکرپشن کا آپس میں گٹھ جوڑہے،چیئرمین نیب

اسلام آباد : چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی میں گٹھ جوڑ ہے، کرپشن کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے، فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہم کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں ہم ایک ہیں، دنیا کے 92 ممالک میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہیں، کرپشن کی کوئی حدود نہیں ہوتی، اسی لئے گلوبل کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان سیمینار کا مقصد آگاہی دینا ہے، نیب کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کر رہی ہے، نئی نسل کو بھی اس میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن اور دہشت گردی میں گٹھ جوڑ ہے، کرپشن کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں : کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیراہیں،چیئرمین نیب


انہوں نے کہا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہم کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی اورکرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہوگا۔

قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کے اقدامات سے اداروں میں کرپشن کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے، اچھے کاموں کو بھی میڈیا بتائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں