منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، افسران بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں کریں۔

یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نیب پاکستان میں بدعنوانی کی روک تھام کے لئے اعلیٰ ادارہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لیے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کےلیے پرعزم ہے۔

قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی، 2015کے مقابلے میں 2016میں دگنی شکایات موصول ہوئیں، شکایات کا دگنا موصول ہونا نیب پرعوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

چیئرمین نیب کے مطابق نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 277.909 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، نیب کو تین لاکھ 21 ہزار 318 شکایات موصول ہوئیں جنہیں قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ نیب کی کوششوں کا اعتراف پلڈاٹ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی کیا ہے، نیب کی بہتر کارکردگی کے باعث بدعنوانی پرسپشن انڈیکس میں پاکستان کی نو درجہ بہتری ہوئی ہے۔


مزید پڑھیں: دہشتگردی اورکرپشن کا آپس میں گٹھ جوڑہے،چیئرمین نیب


عالمی مسابقتی فورم میں پاکستان126ویں سے122ویں نمبر پرآگیا، چیئرمین نیب نے بتایا کہ پاکستان سارک ممالک کےانسداد بدعنوانی فورم کا چیئرمین بن چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں