اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب احتساب کے عمل کو بلا خوف وتفریق جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، بڑے ناموں پر مکمل ہاتھ نہ ڈالنے سے کرپشن میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ میگا کرپشن پرہے، تاثر ہے نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پبلک آفس اور پبلک فنڈز سے تعلق نہ رکھنے والے بلاخوف کام جاری رکھیں، نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اورپبلک فنڈ میں کرپشن پرہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں، معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کوشکایت نہیں ہوگی۔

کسی خوف اور دباؤمیں نہیں آؤں گا، احتساب کا عمل جاری رہےگا، چیئرمین نیب

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہوں، احتساب کا عمل جاری رہےگا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا، آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتارہوں گا اور کسی خوف اوردباؤمیں نہیں آؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں