منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نیب نے چند ماہ میں 71 ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے چند ماہ میں 71 ارب رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹ سے برآمد کی، ان کا 4 کنال کا گھر پنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے، اسحاق ڈار کا گھر فروخت کرکے رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اکرام نوید سے ایک ارب مالیت کی جائیدادیں برآمد ہوئی ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہے، مقدمات کی تحقیقات وائٹ کالر کرائم کے زمرے میں آتی ہے۔

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/2548828978542817/

مزید پڑھیں: قوم کے لوٹے گئے342ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کی تحقیقات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، نیب افسران کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض انجام دیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر اور دھوکا باز اشتہاریوں کو پکڑنا نیب کی اولین ترجیح ہے، قوم کے لوٹے گئے342ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے کام کے بوجھ کی درجہ بندی کرتے ہوئے موضوع اور مؤثر تیز رفتار کیسز کو نمٹانے کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 ماہ مقرر کر رکھی ہے جس میں شکایت کی تصدیق سے انکوائری،تفتیش اور احتساب عدالت میں ریفرنس بجھوانے کا عمل شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں