منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال لاہور پہنچ گئے، جہاں انھیں مریم نواز کی پیشی پرنیب دفتر پر حملہ اوراب تک کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ، ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نےچیئرمین نیب کا استقبال کیا ڈی جی نیب سلیم شہزاد ہائی پروفائل کیسز سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو مریم نواز کی پیشی پرنیب دفتر پر حملہ اوراب تک کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیاجائے گا جبکہ شراب، محکمہ اوقاف زمین ،لیگی وحکومتی رہنماؤں کے کیسز پر بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے دو روز قبل چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیب بد عنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوشاں ہے، اور نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو بھی قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا ہے، جس میں کیس آفیسر یا ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کی نگرانی کے تحت 2 انویسٹی گیشن افسران، ایک لیگل کنسلٹنٹ، مالیاتی ماہر اور فارنسک ماہر ایک ٹیم کے طور شفاف انکوائری کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں