جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،  بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب دفتر کا دورہ کیا ، ڈی جی نیب نے جاوید اقبال کو نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر گامزن ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاتفریق عمل پیرا ہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب کے پی کی کارکردگی کا نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ہے، نیب نے بدعنوان عناصر سے303 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے۔

انھوں نے مزید کہا بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں :  نیب کرپشن کے خاتمے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، چیئرمین نیب

یاد رہے چند روز قبل بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ  بیرون ملک فرارافراد کو واپس لانے کے لئے وسائل استعمال کر رہے ہیں، نیب کرپشن کے خاتمے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام طبقوں کوکردار ادا کرنا ہوگا۔.

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا ملک کا تاجر خوشحال ہوگا، تو ملک خوشحال ہوگا، جنہوں نے ملک کو لوٹا، آج ان کے بہت سے اثاثے ہیں، ملک لوٹنے والوں کی مختلف ممالک میں پلازے اور قیمتی جائیدادیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا عزت، احترام اور وقار کے ساتھ نیب میں طلب کرتے ہیں، وقار کا خیال رکھا جاتا ہے. جج کی حیثیت سے ہمیشہ لوگوں کے دل دکھوں کا مداوا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں