جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نیب کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنائیں گے۔

یہ بات انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز آپریشن اور پراسیکوشن ونگ کی پندرہ روزہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کے630ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک ای لائبریری بھی قائم کی گئی ہے جس میں قانونی امور سے متعلق پچاس ہزار سے زائد کتابیں دستیاب ہیں۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشنز اور احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کیلئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے تاکہ میگا کرپشن مقدمات کو تیزی سے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے چیلنج سے نمٹا جاسکے۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب نے معیاری اور مقداری بنیادوں پر نیب افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیب ہیڈ کواٹرز اور تمام علاقائی بیوروز میں مانیٹرنگ اینڈ ایوالیشن کا جدید نظام واضح کیا ہے اور قانون کے مطابق مقدمات کو نمٹانے کی تیاری کیلئے ریسرچ آفیسرز بھی تعینات کئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں