جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا، سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں، عثمان مبین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چئیر مین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا، تین ماہ میں نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، عثمان مبین کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا چوری کرنا آسان کام نہیں ہے، سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، ڈیٹا کی حفاظت کے لیے نادرا کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں، نادرا ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی بھی نہیں جبکہ ڈیٹا کیلئے علیحدہ سیکیورٹی سسٹم موجود ہے۔

چئیر مین نادرا نے بتایا کہکراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی گئی ہے، بیس مارچ سے پہلے یومیہ ساڑھے چھ ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے، اب ایک روز میں ساڑھے تیرہ ہزار افراد کے شناختی کارڈ فارم پروسیس کیے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ستاون سینٹرز میں سے باون سینٹرز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے، کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے کچھ سینٹرز میں ڈبل شفٹ شروع کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اندرون سندھ تیس سے زائد نادرا سینٹرز کو ون ونڈو کر دیا گیا ہے، چئیرمین نادرا نے بتایا کہ مختلف شہروں میں نادرا کی چودہ موبائل رجسٹریشن وینوں کا عملہ بھی مصروف عمل ہے۔

اندرون سندھ بارہ اور دو کراچی میں مو بائل وینیں کام کررہی ہیں، ون ونڈو آپریشن بیس مارچ سے پہلے اٹھارہ فیصد تھا، اب ستانوے فیصد ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں