اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

چیئرمین نادرا کی تعیناتی میں‌ تاخیر، لاکھوں شناختی کارڈز کا اجراء معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین نادرا کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد تاحال نیا چیئرمین تعینات نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد شناختی کارڈز کے اجراء کا عمل رکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف کی 5 فروری کو مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد یہ اہم ترین عہدہ تین دن سے خالی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیئرمین نادرا کا تقرر کرنا ہے، تاہم وہ سیاسی مصروفیات کی وجہ سے اہم قومی ادارے کی سربراہی تاحال کسی کو نہیں سونپ سکے۔

چیئرمین نادرا کا کراچی کے 3سینٹرز عارضی طور پر بند کرنے کا حکم

نادرا ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کی تعیناتی کےلیے اشتہارات بھی دیئے گئے مگر اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا، اس وقت دو لاکھ قومی شناختی کارڈ نہ بننے سے ب فارم، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ نادرا کے صرف کراچی سینٹرز سے یومیہ ہزاروں شناختی کارڈ کے فارم جمع ہورہے ہیں، مگر کارڈ کی چھپائی کا کام رکنے کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حلقہ این اے 122: عمران خان کےدعوے درست نہیں، چیئرمین نادرا

شناختی کارڈ نہ بننے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک بسنے والوں کی ملازمت کے کنٹریکٹ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے دوران اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے انکشاف پر ملوث پچاس افسر اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں