اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آئندہ ہفتے 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، مختلف ممالک سے عطیہ کی شکل میں بھی وینٹی لیٹرز آئندہ ہفتے پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ایک اور جہاز پہنچے گا جس میں 15 ٹن کے قریب سامان ہوگا، 15 ٹن کے سامان میں انفراریڈ واک تھرو گیٹس، وینٹی لیٹرز شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھانے پر کام کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 40 سے 50 ہوجائے۔

- Advertisement -

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کے پی میں بھی ایک اور لیبارٹری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈی آئی خان میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن جاری ہے، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں لیبارٹری کل سے کام شروع کردے گی، گوجرانوالہ یا گجرات میں بھی ایک لیبارٹری بنادی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی میں 3 انسٹی ٹیوشن کو ٹیسٹنگ کٹس اور مشینیں دے رہے ہیں، اسلام آباد میں لیبارٹریز کی تعداد آج رات تک بڑھا دی جائے گی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ٹیسٹنگ مشینیں پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو ایک اشتہار دے رہے ہیں جس کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی، 100 ٹیکنیشن کو 14 گریڈ میں 16 ماہ کے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ اتوار تک فرنٹ لائن پر موجود اسٹاف تک تمام طبی حفاظتی سامان پہنچا دیا جائے گا، آج ایک کارگو جہاز میں 30 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں، دوسرے جہاز میں اسلام آباد ادویات پہنچی ہیں، ایک اور جہاز رات کو پہنچے گا جس میں 15 وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں