اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سےمیٹھی اور سمندر سے گہری ہے، چین نے کورونا صورتحال میں جوامداد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے چین کےدیےگئے 1000وینٹی لیٹرزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سےمیٹھی اور سمندر سے گہری ہے، گزشتہ 4ماہ سے اس دوستی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی سفیرکےساتھ ہر میٹنگ میں تعاون بڑھتا گیا، چین نے کورونا صورتحال میں جوامداد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔
ٹڈی دل کے حوالے سے محمد افضل نے کہا کہ چین کی جانب سےلوکسٹ کے لئے50اسپرئیریونٹس مہیاکیےگئے، پاکستان میں لوکسٹ کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تشویش کی بات نہیں۔
کورونا صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناکم ہوگیا ہےابھی ختم نہیں ہوا، عوام احتیاطی تدابیر کونہ چھوڑیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کراچی کے حوالے سے کہا کہ عدالتی احکامات کےمطابق کراچی کےسیوریج پرکام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، سوموارسے اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔