لاہور : محمد عامرکے معاملےپرمحمد حفیظ اوراظہرعلی میں معاملات طے پاگئے۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی آج کیمپ میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے محمدعامرکے معاملےپرمحمدحفیظ اوراظہرعلی کومنالیا۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ حفیظ اوراظہرعلی سے تین منٹ تک بات چیت ہوئی۔ پیار محبت سے سمجھایا کہ اس طرح آپ کا بھی نقصان ہوسکتاہے۔ محمدحفیظ اوراظہرعلی نے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا۔
شہریارخان نےبتایاکہ دونوں کھلاڑیوں کو محمدعامرکیساتھ کھیلنے میں کوئی ذاتی رنجش نہیں بلکہ اصولی اختلاف ہیں۔ دونوں کھلاڑی بورڈ کی پالیسی کیخلاف نہیں ہیں۔ حفیظ اور اظہر کل سے کیمپ جوائن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے کھلاڑیوں سے اپنی غلطی کی معافی بھی مانگی ہے۔ شہریارخان نے کہاکہ حفیظ اوراظہرعلی کل تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اس سیشن میں حصہ لیں گے جس میں عامر نہیں ہوں گے۔ شہریارخان نے بتایاکہ محمدعامرنے پیغام دیاہےکہ اگر سنیئرکھلاڑی کھیلنے کوتیارنہیں توکیمپ چھوڑنے کوتیارہوں۔
علاوہ ازیں اے آروائی نیوزنے محمدعامرکے معاملے پراندرکی کہانی کاپتہ لگالیا۔ کیمپ میں محمدعامرروپڑے اورمعافی بھی مانگی۔ کہاکہ ٹیم اسپرٹ خراب ہوتی ہے توکیمپ چھوڑنے کوتیارہیں۔
محمدعامرنےمحمدحفیظ اورون ڈے کپتان اظہرعلی سےمعافی مانگ لی۔ دونوں نے عامرکو معاف کیا اورگلے بھی لگایا۔