لندن: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے لندن میں ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا امکان ہے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے لندن میں ملاقات کی ہے، مکی آرتھر کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک کوچ برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی نے کوچنگ کے لیے اینڈی فلاور سے بھی رابطہ کیا ہے، اینڈی فلاور نہ مانے تو مکی آرتھر کو توسیع مل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اینڈی فلاور کے بھائی گرانٹ فلاور نے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد کوچنگ سے معذرت کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ : مکی آرتھر نے آئی سی سی کی رن ریٹ پالیسی پرسوال اٹھا دیا
یاد رہے کہ دو روز قبل رن ریٹ پر قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی تھی تو مکی آرتھر نے آئی سی سی رن ریٹ پالیسی کر سوال اٹھادیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو پھرہیڈ ٹو ہیڈ ہونا چاہیے اور اگر تین ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں پھر رن ریٹ دیکھا جائے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں امام الحق، شاہین آفریدی اور شاداب خان اچھے نوجوان کرکٹر ہیں، میں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ تین سال بہت انجوائے کیے۔