لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 9 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گیا تو پاک ویسٹ انڈیز سیریز پاکستان میں یقینی ہو جائے گی۔
لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ شاہد آفریدی ان کے ساتھ ایک کپ چائے پی لیں، پھر وہ دونوں ایسی پریس کانفرنس کریں گے کہ واہ واہ ہو جائے گی۔
PCB invites West Indies to play two T20s in… by arynews
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کیس کے لیے وکلاء سے مشاورت جاری ہے، اگر کیس مضبوط ہوا تو بھارت کے خلاف دنیا کی بڑی سے بڑی عدالت میں جائیں گے چاہے جتنا پیسہ لگ جائے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بائی لیٹرل سیریز کی بات بھی ہو رہی ہے، پی ایس ایل کے بعد شاید تیسری بار چھٹی ٹیم بھی شامل کر لی جائے، پی ایس ایل فرینچائزز نے پاکستان اور کرکٹ سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گیا تو پاک ویسٹ انڈیز سیریز پاکستان میں یقینی ہوجائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا ان کی چڑیا کی خبر ہے کہ چار فرینچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔