جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ایشیا کپ کی میزبانی کا فیصلہ، چیئرمین پی سی بی کو اختیار مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے ایشیا کپ کی میزبانی کے فیصلے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پی سی بی کی فنانشل اسٹیٹمنٹ برائے19-2018 کی منظوری دی گئ۔

اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق حتمی فیصلے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کو دے دیا گیا، احسان مانی جلد ایک تجویز ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

اجلاس میں غیر ملکی لیگز کیلئے نئی این او سی پالیسی کی منظوری بھی دی گئی، نئی پالیسی کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑی 3 غیر ملکی لیگز کے این او سی کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

این او سی جاری کرتے وقت کھلاڑی کا ورک لوڈ اور فٹنس کو پیش نظر رکھا جائےگا جب کہ کھلاڑی کی این او سی کی درخواست کی حتمی منظوری بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں