جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’چیمپئنز کپ سے قومی ٹیم کے بیک اپ کے لیے کھلاڑی ملیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے لیے بیک اپ کھلاڑی تیار کیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس سلسلے میں ٹورنامنٹ کی پانچویں ٹیموں کے مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقار یونس، سرفراز احمد اور ثقلین مشتاق سے ملاقات کی اور چیمپئز کپ کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی۔

اس موقع پر مینٹورز نے چیمپئنز کپ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اہم ٹورنامنٹ قرار دیا۔ انہوں نے اقبال اسٹیڈیم کی پچز اور گراؤنڈ کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی نے پچز اور گراؤنڈ کا معیار بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو ہدایات بھی دیں اور کہا کہ کھلاڑیوں کو ورزش کے لیے بہترین جم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز کپ کو پاکستان کرکٹ کا برانڈ بنانا ہے اور اس حوالے سے مینٹورز پر بہت ذمے داری عائد ہوتی ہے اور امید ہے کہ آپ سب مل کر اس چیمپئنز کپ کو کامیاب بنائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو پرفارمنس پر آگے آنے کا موقع دیں گے اور قومی کرکٹ کے لیے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ تینوں فارمیٹ کے لئے بیک اپ کھلاڑی تیار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں