جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں وہ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس اجلاس میں رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ ایونٹ کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے جب کہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں