چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شکایت ملی تو کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔
اے آر اوئی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آبادمیں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم سے سیاست کو مکمل ختم کرنا ہے، پیسے کمانا منع نہیں مگر ملک کو پہلے ترجیح دینا ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اب سے ٹیم مکمل میرٹ پر منتخب ہوگی، گروپنگ، لابنگ یا سفارش پر کھلاڑی منتخب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا ک ہہارنے کا مسئلہ نہیں مگر جس طرح حالیہ دوروں میں شکست ہوئی ویسا نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نے پہلی ملاقات میں ہی کھلاڑیوں کو ویک اپ کال دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے براہ راست کہ دیا اب سیاست نہیں چلے گی۔
کامران اکمل نے کہا کہ معاملات سنبھالنے کے لیے مضبوط شخص ہی کی ضرورت تھی۔