بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں، چیئرمین پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آسٹریلیا کو اسی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیم کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور منیجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔ 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ قومی ٹیم نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کی۔ پھر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمے داری سے بلے بازی کی جب کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی قلعہ فتح کر لیا، ون ڈے سیریز جیت لی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں