لاہور: بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیچز روایتی ٹی 20کی پچز نہیں تھیں، لیکن یہ دلچسپ کرکٹ کے لئے بنائی گئی تھیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو جیت کے لئے آگے تک جانا پڑا اور کوشش کرنا پڑی، لیکن 0-3سے جیت برا نتیجہ ہرگز نہیں ہے۔
#PAKvBAN Not your typical T20 pitches but it made for interesting cricket. Pakistan had to dig deep to win and in the end a 3-0 result is not a bad return at all.
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 23, 2021
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو وائٹ واش کیا تھا۔
پاکستان جیت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آج ڈھاکا سے چٹاگانگ کیلئے روانہ ہو گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چھبیس نومبر سے کھیلا جائے گا