لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں، رمیزراجہ دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اے سی سی کا اجلاس شیڈول ہے، اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دوسرے امور پر مشاورت ہوگی۔ اس دورے میں کرکٹ بورڈ سربراہ کا رسمی طور پر آئی سی سی حکام سے بھی بات چیت کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بننے کے بعد یہ رمیز راجا کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اپنے دورے میں یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام اور سے بھی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔ رمیز راجا کی واپسی پندرہ اکتوبر کو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 35ویں چیئرمین منتخب ہوئے تھے ، وہ پی سی بی کے چیئرمین بننے والے چوتھےسابق کرکٹر بھی ہیں، اس سے قبل عبدالحفیظ کاردار،جاوید برکی اور اعجاز بٹ بورڈکے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
گورننگ باڈی کے اجلاس میں رمیزراجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے۔